ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان حکومت اور سپریم کورٹ کے درمیان کوئی ٹکراوٴ نہیں اورحکومت نے سپریم کورٹ کے کسی فیصلے کو رد نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ فیصلوں پر عمل درآمد میں تاخیر کا پہلو ضرور ہےجسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ این آر او کے خلاف حکومت کی نظر ثانی کی درخواست زیر التواء ہے جب تک اس پر فیصلہ نہیں ہوتا این آر او فیصلے پر عمل درآمد کیسے ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ عدلیہ حکومت محاذ آرائی صرف میڈیا کی حد تک ہے،یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے نہیں مانتی،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا بنیادی مقصد آئین کی بالادستی ،قانون کی حکمرانی اور کرپشن کا خاتمہ ہے اور حکومت کے بھی یہی مقاصد ہے۔............
/169